وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ متحدہ عرب امارات، نومنتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار

Date:

دبئی۔مانیٹرنگ ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نےمتحدہ عرب امارات کے نومنتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر شاہی خاندان کے اراکین بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا شیخ محمد بن زید النہیان سے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار

وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اماراتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ شیخ خلیفہ کی وفات سے پاکستان ایک مخلص دوست اور بااعتماد شراکت دار سے محروم ہوگیا ہے۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار اداکیا۔ان کی یہ خدمات قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Prime Minister Shahbaz Sharif visits UAE, expresses condolences to newly elected President Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan on the death of Sheikh Khalifa bin Zayed Al Nahyan

 ابھری۔انہوں نے ان کی چھوڑی ہوئی وراثت کو اماراتی آنے والی نسلوں کے ساتھ تعلقات کو نبھانے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے نئے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان کو نئی ذمہ داریاں سنھبالنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے سالوں میں نئے صدر یواے ای کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

یواے ای کے صدر شیخ محمد نے دکھ کی گھڑی میں پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے یکجہتی پر خراج تحسین پیش کیا۔دونوں رہنمائوں نے ہر شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات گہرے،مضبوط اور مذہبی،تقافتی اقدار کے حامل تعلقات سے لطف انداز ہورہے ہیں۔پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ بالخصوص تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related